اسلام آباد:: اقوام متحدہ امن مشنز میں پاکستان کی چھ دہائیوں کی انسانی خدمات پر تصویری نمائش ہو گی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نمائش کا افتتاح کریں گے۔
اسلام آباد میں سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ ایسٹیبلٹی میں آج تصاویر کی نمائش کی جا رہی ہے، تصویری کہانی 1960 سے پہلے پاکستانی امن دستہ کی کانگو میں تعیناتی سے شروع ہوتی ہے، پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ 2007ء میں جمہوریہ کانگو میں بریگیڈ کی قیادت کر چکے ہیں۔
پاکستان کی قربانیوں کے اعتراف میں شہداء کو مختلف اقوام متحدہ ایوارڈز سے نوازا گیا، پاکستان، صومالیہ، کمبوڈیا، بوسنیا سمیت دنیا بھر میں امن مشنز میں نمایاں رہا۔