رملہ:: فلسطین کے وزیراعظم محمد اشتیہ نے کہا ہےکہ امید ہے عرب ممالک فلسطینیوں کا سودا نہیں کریں گے، فلسطینی رہنماؤں نے امن منصوبے کو مسترد کر کے اپنے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔
فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے برطانوی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کو آزاد کرانا ان کا قانونی حق ہے، مقبوضہ بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت ہوگا، انہوں نے کہا فلسطینی رہنماؤں نے اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ اگر مقبوضہ مغربی کنارے کے کسی علاقے کو اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کی تو فلسطین اور اسرائیل کے مابین اب تک ہوئے تمام معاہدے منسوخ کر دیے جائیں گے۔
فلسطینی وزیراعظم کا کہنا تھاکہ امید ہے عرب ممالک فلسطینیوں کا سودہ نہیں کریں گے، فلسطین میں آج امن منصوبے کے خلاف “ڈے آف ریج” منایا جا رہا ہے۔