ٹیکساس:: امریکی ریاست ٹیکساس میں زور دار دھماکا سنا گیا، دھماکا اتنا خوفناک تھا کہ شہری خوفزدہ ہو گئے۔ یہ دھماکا علی الصبح ہوا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر ہیوسٹن میں زور دار دھماکا ہوا، دھماکے کی آواز سن کر شہری جاگ اٹھے، پولیس نے دھماکہ کی جگہ جانے والے راستے بند کر دیے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں دھماکے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، عوام کو متعلقہ علاقے میں جانے سے روک دیا گیا۔