0

امریکی تنظیم کی پناہ گاہ میں معذور کبوتر اور کتے کی انوکھی دوستی

نیویارک:: نیویارک میں گزشتہ ماہ معذور جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والی تنظیم ‘‘میا فاؤنڈیشن’’ کی پناہ گاہ میں چھوٹی نسل کا ایک کتا لایا گیا جو ریڑھ کی ہڈی میں خرابی کے باعث چل نہیں سکتا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسی پناہ گاہ میں چند روز قبل ایک کبوتر لایا گیا تھا جو اُڑنے سے معذور تھا۔ حیرت انگیز طور پر، اس کبوتر نے ‘‘غٹر غوں، غٹر غوں’’ کرکے اس کتے کا بھرپور استقبال کیا جس کے بعد ان دونوں میں دوستی ہو گئی جو آج تک اسی طرح برقرار ہے۔؎
کبوتر کا نام ‘‘ہرمن’’ جبکہ کتے کا نام ‘‘لنڈی’’ رکھا گیا ہے۔ میا فاؤنڈیشن کی سربراہ سُو راجرز کہتی ہیں کہ دونوں کا دوستانہ انداز دیکھ کر ادارے نے دونوں کے بستر قریب کر دئیے، اب صورتِ حال یہ ہے کہ دونوں ہر وقت ساتھ رہتے ہیں اور کھانا پینا بھی ساتھ ہی کرتے ہیں، حالانکہ لنڈی کی غذا گوشت اور ہرمن کو دانا دیا جاتا ہے۔ دونوں کو بڑا اور آرام دہ بستر دیا گیا ہے جس پر سکون سے بیٹھے رہتے ہیں اور کسی نامعلوم زبان میں ایک دوسرے سے باتیں کرتے رہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں