0

امریکی باسکٹ بال اسٹار کوبے برائنٹ، نو سالہ بیٹی سمیت 9 افراد ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

واشنگٹن:: امریکی قومی باسکٹ بال اسٹار کوبے برائنٹ نو سالہ بیٹی سمیت 9 افراد ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ، بارک اوباما بھی افسردہ ہو گئے۔ دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات آنے لگے، جرمنی میں شیڈول ایوارڈ شو میں آئے معروف سنگرز نے خراج عقیدت پیش کیا، مایہ ناز کھلاڑی نیمار نے گول آنجہانی کھلاڑی کے نام کر دیا۔

لاس اینجلس کی فضاؤں میں پرواز کرتا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا، اس بدقسمت ہیلی کاپٹر میں سابق این بی اے سٹار کوبی برائنٹ، ان کی تیرہ سالہ بیٹی سمیت نو افراد ہلاک ہو گئے۔

خوفناک حادثے اور ہلاکتوں کی خبر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق سربراہ بارک اوباما سمیت دنیا کو غمزدہ کر دیا، ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی طرف سے تعزیتی پیغامات آنے لگے۔

جرمنی میں سجے ایوارڈ شو کے شریک نامور سنگرز بھی افسردہ نظر آئے، برازیلی فٹبالر نیمار نے گول کے بعد اپنے ہاتھ سے آنجہانی کوبی برائنٹ کی شرٹ کا چوبیس نمبر بنا کر لیجنڈ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں