اسلام آباد:: اداکارہ اقرا عزیز کی والدہ نے عوام کو گیس کا کم استعمال کرنے کی نصیحت کر دی۔
اداکارہ کی والدہ نے گیزر کے استعمال کے بارے میں سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ ان کے خیال میں گیزر کو 24 گھنٹے کے لئے چلائے رکھنا ایک نا مناسب عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ نہانے کے لئے 24 گھنٹے گیزر چلانے کے بجائے چولہے پر ایک برتن میں پانی گرم کرنے کو ترجیح دیتی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس طرح کر کے ان لوگوں کے لئے گیس بچاتی ہیں، جنہیں اس کی زیادہ ضرورت ہے۔