0

افغان مہاجرین سے متعلق کانفرنس: وزیراعظم، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل شریک

اسلام آباد:: پاکستان میں 40 برس سے مقیم افغان مہاجرین سے متعلق کانفرنس جاری ہے، جس میں وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل شریک ہیں، انتونیو گوتریس کی عمران خان سے ملاقات بھی شیڈول ہے، گوتریس کے اعزاز میں ایوان صدر میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

افغان مہاجرین کانفرنس سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا افغان مسئلہ صرف امن سے ہی حل ہو سکتا ہے، افغانستان میں ابھی بھی خانہ جنگی مکمل ختم نہیں ہوئی، پاکستان اور ایران خطے کے 90 فیصد مہاجرین کی کفالت کر رہے ہیں، مہاجرین کیلئے اقدامات کو سراہتے ہیں، پاکستان افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان 40 سال سے لاکھوں مہاجرین کی مہمان نوازی کر رہا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاکستان نے 50 لاکھ مہاجرین کو پناہ دی، مہاجرین کو اسلامی اقدار کے مطابق پناہ دی، ہر مہاجر کی اس کانفرنس سے امیدیں وابستہ ہیں، کوئی بھی ملک اس مسئلے سے اکیلے نہیں لڑسکتا، مسائل کے باوجود لاکھوں مہاجرین کو سہولتیں مہیا کیں، افغانستان میں امن اور مسائل کا حل ناگزیر ہے، پاکستان اور افغانستان کا تعلق مشترکہ مذہب ثقافت پر قائم ہے، پاکستان 40 سال سے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کر رہا ہے، مہاجرین کی واپسی کے روڈ میپ پر عالمی برادری سے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں