0

افغانستان میں کئی جنگیں ہوچکیں، پائیدار امن چاہتے ہیں: زلمےخلیل زاد

اسلام آباد:: زلمے خیلیل زاد نے کہا ہے کہ افغانستان کو اندرونی مسائل کا سامنا ہے، جنگیں بہت ہوچکی، امریکا پائیدار امن چاہتا ہے۔

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے اسلام آباد میں افغان مہاجرین کے پریکٹس سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا پاکستان میں 40 سال سے مقیم افغان مہاجرین عالمی کانفرنس سے کہنا تھا افغان متحارب دھڑوں کو ایک میز پر لانا بڑا چیلنج ہے، انتہائی پیچیدہ مسئلہ حل کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا پاکستان نے افغان مہاجرین کے مسئلے سے نمٹنے میں انتہائی قابل تعریف کردار ادا کیا، چاہتے ہیں اقتصادی صورت حال کے پیش نظر پاکستان پر یہ بوجھ کم سے کم ہو، افغانستان میں جنگ سے پیدا صورتحال کے بعد اقوم متحدہ کی بھی یہ ہی خواہش ہے کہ خطے میں معاشی استحکام اور امن ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں