روم:: اطالوی فٹبال لیگ میں اپ سیٹ ہو گیا۔ چیمپئن ٹیم یووینٹس کو کمزور حریف ہیلس ویرونا سے شکست ہوگئی۔ سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو اپنی ٹیم کو ہار سے نہ بچا سکے۔ واحد انفرادی گول سے ریکارڈ ہولڈر بننے کے اور قریب پہنچ گئے۔
ٹاپ ٹیم یووینٹس کا ہیلس ویرونا سے مقابلہ ہوا۔ کمزور ٹیم کے مضبوط دفاع کی وجہ سے پہلے ہاف میں کوئی گول نہ ہو سکا جس کی وجہ سے مقابلہ اعصاب شکن ہو گیا۔
پینسٹھویں منٹ میں تجربہ کار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے گول سکور کیا۔ مایہ ناز کھلاڑی لیگ میں ٹاپ سکورر بننے کے لیے ایک قدم کی دوری پر پہنچ گئے ہیں۔
رونالڈو کے گول کے بعد غیر معروف کھلاڑیوں کو بھی جوش آیا اور انہوں نے سکور برابر کر دیا۔ چھیاسویں منٹ کی پنلٹی نے کمزور ٹیم کو برتری دلا دی۔
مقررہ وقت کا اختتام ہیلس ویرونا کی دو ایک سے حیران کن جیت سے ہوئی اور اس کامیابی کا بڑا انعام بھی ملا۔ پوائنٹ ٹیبل پر ترقی کر کے چھٹی نمبر کی ٹیم بن گئی۔