کابل:: افغان صدر اشرف غنی اور انکے حریف عبد اللہ عبداللہ کے درمیان سیاسی ڈیل طے پاگئی جس کی کاپی افغان میڈیا نے جاری کردی۔
افغان خبر رساں ادارے پر جاری دستاویزات کے مطابق عبد اللہ عبداللہ قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ ہونگے جو صدارت کے بعد دوسرا بڑا سیاسی عہدہ تصور ہوگا۔
قومی مفاہمتی کونسل طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ٹیم کی رہنمائی کرے گی جبکہ افغان کابینہ میں عبد اللہ عبداللہ اور اشرف غنی دونوں پچاس فیصد کے حصہ دار ہونگے۔
یاد رہے کہ عبداللہ عبد اللہ نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا کر متوازی حکومت تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔