راولپنڈی:: اسلام آباد میٹرو کی تزئین و آرائش سے متعلق کرپشن کیس میں احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال کی عبوری ضمانت منظور، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو احکامات جاری کرتے ہوئے ملزم 10 فروری تک گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
عدالت نے مصطفیٰ کمال کو عبوری ضمانت کے عوض پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے جبکہ نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 فروری کو جواب طلب کر لیا۔