0

اسلام آباد انٹرنیشل فیشن شو میں نئے پہناووں کی بہار، ماڈلز کے ریمپ پر جلوے

اسلام آباد:: اسلام آباد کی سرد شام کو فیشن کے جھل مل ستاروں نے گرما دیا، انٹرنیشل فیشن شو میں نئے پہناووں کی بہار آ گئی۔

دلکش انداز، شوخ ادائیں، شہر اقتدار میں فیشن کے جلوے خوب بکھرے، حسین ماڈلز کی کیٹ واک کے کیا ہی کہنے، دیسی بدیسی حسینائوں نے نئے فیشن کے لباس پہن کر نیا فیشن متعارف کروایا، ماڈلز کہتی ہیں شو کا مقصد نئے ٹرینڈز متعارف کروانا ہیں۔

شرکا نے بھی فیشن شو کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان فیشن انڈسٹری کے لیے یہ شوز بہت مفید ثابت ہوں گے۔

فیشن شو کے ساتھ ساتھ صوفی کھتھک رقص نے بھی دیکھنے والوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا، پروگرام میں یورپ سے اے جاودگر نے بھی اپنے ہنر دکھائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں