0

اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پوچھنے کا حق رکھتے ہیں، فواد چودھری

لاہور:: وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل ٹیکس کے پیسوں سے چلنے والا ادارہ ہے، ٹیکس دینے والے ادارے کی کارکردگی کا پوچھنے کا حق رکھتے ہیں۔
لاہور میں منعقدہ ایک تقریب میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ آرمی ایکٹ پر اپوزیشن نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جبکہ قومی احتساب بیورو (نیب) آرڈیننس پر مثبت بات چیت جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو واپسی کا کہیں گے تو بیمار پڑ جائیں گے، ان کی تلاش گمشدہ کا اشتہار دینا پڑے گا۔ کیا شریف فیملی نے آپس میں باریاں رکھی ہوئی ہیں کہ اس نے آنا ہے اس نے جانا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی صحت کا معاملہ نہیں ہے۔ شہباز شریف آخری رپورٹوں تک ٹھیک تھے انہیں واپسی کا کہیں گے تو بیمار نہ ہو جائیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ ن لیگ کے اندر اتنی لڑائی پڑ گی ہے۔ سنا ہے خواجہ آصف کو تو آج کل ن لیگ والے کہہ رہے ہیں کہ آپ ہماری میٹنگوں میں نہ بیٹھا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں