0

اسد قیصر اور شہباز شریف کے مابین کرونا معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر مشاورت

اسلام آباد:: سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں کرونا وائرس کے حملے اور معاشی چیلنجز پر تبادلہ خیال ہوا، دونوں رہنماوں نے مشترکہ پالیمانی کمیٹی کے قیام پر بھی مشاورت کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے آج اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور کرونا وائرس کے خلاف مشترکہ کوششوں پر بات چیت کی۔اس دوران پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے بارے میں بھی مشاورت کی گئی۔ سپیکر کا کہنا تھا کہ کمیٹی حکومت کے اقدامات پر نظر رکھے گی اور اپنی تجاویز دے گی، وائرس کے خلاف لڑنے کا عزم کرتے ہوئے ہماری سیاسی قیادت ہمیشہ قومی ایشوز پر متحد ہوئی۔ سیاسی قیادت کا متحد ہونا وقت کی ضرورت ہے۔

سپیکر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں مل کر اپنی قوم کو جرات اور بہادری کا پیغام دینا یے۔ ہمیں کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے۔ ملک مشکل مرحلہ سے گزر رہا ہے، سیاسی قیادت مل کر اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مشکل کی اس گھڑی میں سیاسی قیادت کو یکجا کرنے پر سپیکر کی کوششوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں