لاہور:: اداکارہ ارمینا خان نے سوشل میڈیا پر شوہر کیساتھ تصویر شیئر کرکے مداحوں کو شادی کی خوشخبری دی۔
تفصیل کے مطابق اداکارہ ارمینا خان اپنے قریبی دوست فیصل خان کیساتھ خاموشی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔ ارمینا خان نے ویلنٹائن ڈے پر اپنی شادی کی خوشخبری شیئر کی۔
ارمینا خان نے فیصل خان کیساتھ سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کی اور انہیں اپنا شوہر کہہ کر متعارف کرایا اور کہا کہ ہم باقاعدہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں تاہم ولیمہ بعد میں کرینگے۔
ارمینا خان نے اپنے شوہر کو مسٹر خان کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد بھی دی۔ فیصل خان نے جواب میں ارمینا کو اپنی بیوی کہہ کر پکارا اور خیر مبارک کہا۔