اومان: (دنیا نیوز) دفتر خارجہ نے آتشزدگی کا واقعہ میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان میں 7 بچے، 4 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔ آگ شارکٹ سرکٹ کے باعث رات 2 بجے خیمے میں لگی۔
دفترخارجہ کے مطابق اس واقعے میں تین پاکستانی زخمی بھی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ متاثرہ افراد کرامے شہر کے قریب رہائش پذیر تھے۔ متاثرین کا تعلق سندھ کے ضلع دادو کے جوئیہ خاندان سے ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ خاندان 1970ء میں پاکستان سے ہجرت کرکے اردن گیا اور زراعت کے شعبے سے وابستہ تھا۔ عمان میں پاکستانی سفارت خانہ متاثرہ خاندان کے ساتھ رابطے میں ہے۔