لاہور:: سٹیج کی معروف اداکارہ عابدہ بیگ کی بیٹی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئیں، وہ ایک عرصہ سے دل کے عارضہ میں مبتلا تھیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کے دل کے دو سٹنٹ ڈالے جانے تھے مگر وہ شدید غربت کے سبب اپنا علاج نہیں کروا سکیں۔ عابدہ بیگ کا کہنا تھا کہ میں نے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائے مگر سب کو اس کی بیماری اور علاج کا پتہ تھا، اس کے باوجود کسی نے بھی مدد نہیں کی حتی کہ ان کی بیٹی دنیا سے ہی چلی گئیں۔