0

اداکارہ عائزہ خان 29سال کی ہو گئیں، سالگرہ فیملی کیساتھ منائی

لاہور:: اداکارہ عائزہ خان نے گزشتہ روز اپنی 29 ویں سالگرہ منائی، انہوں نے اپنی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عائزہ خان کو شوہر دانش تیمور کے علاوہ دوستوں اور پرستاروں کی جانب سے سالگرہ پر مبارکباد دی گئی جس پر اداکارہ نے شکریہ ادا کیا، اداکارہ نے بعد ازاں شوہر دانش تیمور اور دونوں بچوں حورین اور ریان کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کیں جن میں وہ بے حد خوش نظر آرہی ہیں۔ 15جنوری 1991 کو پیدا ہونیوالی اداکارہ نے شوہر دانش تیمور کیساتھ کیک کاٹنے کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں