0

اداکارہ صبور علی قرنطینہ میں رہ کر بہترین شیف بن گئیں

لاہور:: اداکارہ صبور علی قرنطینہ میں رہ کر اپنے کھانے پکانے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے لگیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی کھانے پکانے کی قابلیت سے مداحو ں کو آگاہ کیا جس کے بعد سے ان کے مداح ان کی اس قابلیت کی تعریف کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویروں سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ قرنطینہ کی زندگی خوب انجوائے کر رہی ہیں۔ وہ کئی تصاویر میں کھا نا بناتے ہوئے نظر آ رہی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ مسلسل پریکٹس نے انہیں بہترین شیف بنا دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں