0

احسن خان اور ہانیہ عامر کو سٹارزآف دی ائیر کااعزاز مل گیا

کراچی:: ناروے میں ہونیوالی انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز میں سٹار آف دی ائیر میل کا اعزاز احسن خان کو مل گیا جبکہ ہانیہ عامر سٹار آف دی ایئر فی میل اور کبریٰ خان بہترین فلم جیوری اداکارہ قرار پائیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق زیبابختیار کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا، احمد علی بٹ بہترین معاون اداکار، حرا مانی بہترین معاون اداکارہ، احسن طالش بہترین ٹی وی ڈائریکٹر، ہمایوں سعید پروڈیوسر، فرحان سعید بہترین ٹی وی اداکار، اقراعزیز بہترین ٹی وی اداکارہ، حمزہ علی عباسی بہترین فلم جیوری اداکار، کبریٰ خان بہترین فلم جیوری اداکارہ، ہمایوں سعید بہترین فلم ویورز چوائس اداکار، مایا علی بہترین فلم ویورز چوائس اداکارہ قرار پائیں۔

پرواز ہے جنون کو بہتری فلم جیوری اور جوانی پھر نہیں آنی 2 کو بہترین فلم ویورز چوائس کا ایوارڈ ملا۔ عائشہ عمرکے رقص نے تقریب میں سماں باندھ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں