0

اتحادیوں کے تحفظات دور کرنیکا مشن، حکومتی وفد کی بی این پی مینگل سے ملاقات

اسلام آباد:: اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کے سلسلے میں حکومت اور بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) میں مذاکرات ہوئے جس میں بی این پی مینگل نے نادرا ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور کروانے کا مطالبہ کر دیا۔

حکومتی اتحادی بی این پی مینگل اور حکومتی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری شریک ہوئے جبکہ بی این پی مینگل کے سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی اور ممبر قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں گوادر پورٹ ایکٹ 2002ء میں بی این پی کی ترامیم اور بلوچستان کے لئے خصوصی پیکج پر بات کی گئی۔ بی این پی مینگل نے نادرا ایکٹ میں ترمیم سے متعلق بل بھی پیش کیا جس کے مطابق گوادر کے مستقل رہائشی کو ہی نادرا شناختی کارڈ اور ووٹ کا حق حاصل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں