0

آصف زرداری کیلئے نئی آزمائش، ہریش اینڈ کمپنی کیس میں ملزم نامزد، ضمنی ریفرنس دائر

اسلام آباد:: قومی احتساب بیورو (نیب) نے ہریش اینڈ کمپنی کیس میں سابق صدر آصف زرداری کو ملزم نامزد کرتے ہوئے ضمنی ریفرنس دائر کر دیا ہے۔

نیب کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف دائر ضمنی ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ہریش اینڈ کمپنی نے سندھ حکومت سے غیر قانونی ٹھیکہ لیا، کاغذات میں منصوبہ مکمل لیکن موقع پر کوئی کام نہیں ہوا۔

ضمنی ریفرنس کے مطابق ہریش اینڈ کمپنی کے ٹھیکے کی رقم نوڈیرو ہاؤس کے اخراجات پر خرچ ہوئی۔ ہریش اینڈ کمپنی آصف زرداری کی کمپنی پارک لین سٹیٹ کی فرنٹ کمپنی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں