0

آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد :: آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی خصوصی بنچ بدھ 4 دسمبر کو سماعت کرے گا، بنچ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق شامل ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے طبی بنیادوں پر درخواست دائر کی، درخواست ضمانت میں حکومت، نیب اور احتساب عدالت نمبر دو کو فریق بنایا گیا ہے۔ سابق صدر نے موقف اختیار کیا ہے کہ دل کی بیماری لاحق ہے، تین سٹنٹ ڈل چکے ہیں، شوگر کا مرض ہوں اور شوگر لیول کنٹرول کرنے کے لیے مستقل علاج کی ضرورت ہے۔ درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹس بھی لف کی گئی ہیں۔

فریال تالپور نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ ایک سپیشل بچی کی والدہ ہیں اور اس کی دیکھ بھال کرتی ہیں، عدالت اس بنا پر ان کی ضمانت کی درخواست منظور کر لے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں