کراچی:: آئی جی سندھ کیلئے سابق کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کا نام زیر غور ہے، پی ٹی آئی سندھ کی قیادت اور پیپلزپارٹی کے سنجیدہ حلقے بھی امیر شیخ کے نام پر متفق ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاق نے سندھ حکومت کے دو ناموں غلام قادر تھیبو، مشتاق مہر پر تحفظات کا اظہار کیا، وفاق کی جانب سے غلام نبی میمن، آفتاب پٹھان کے نام بھی زیر غور ہیں۔ ڈاکٹر امیر شیخ دونوں حکومتوں اور تمام اداروں کے لیئے قابل قبول ہیں۔ ڈاکٹر امیرشیخ کامیاب کراچی پولیس چیف ثابت ہوئے تھے۔
خیال رہے ڈاکٹر امیر شیخ ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی ٹریفک کراچی رہ چکے ہیں۔