0

آئمہ بہترین ساتھی قرار، شہبازشگری گلوکارہ کی محبت میں گرفتار

لاہور:: شہباز شگری گلوکارہ آئمہ بیگ کی محبت میں گرفتار ہو گئے، سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی تصویر میں گلوکارہ کی خوب تعریفیں کر ڈالیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شہباز شگری نے سوشل میڈیا پرگلوکارہ کی تصویر کیساتھ تازہ ترین پوسٹ میں ان کی مسکراہٹ کو بے انتہا سراہتے ہوئے لکھا کہ یہ میرے خاتمے کا سبب بنے گی اور اگر ایسا ہوا تو یہ کتنا شاندار اختتام ہوگا اور ایسا ہو گا۔

شہباز شگری نے آئمہ بیگ کیساتھ ساتھ اپنی ایک تصویر کے کیپشن میں گلوکارہ کو ’’بہترین ساتھی‘‘ قرار دیدیا، یہ تصویر آئمہ بیگ نے بھی شیئرکی۔ سوشل میڈیا صارفین پہلے ہی اپنے خیالات کا اظہارکرتے رہے ہیں کہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں